یورپین ممالک نے پی آئی اے کو کل تک پروازوں کی مشروط اجازت دے دی

  یورپین ممالک نے پی آئی اے کو کل تک پروازوں کی مشروط اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)یورپین ممالک نے پی آئی اے کو پروازوں کے حوالے سے مشروط اجازت دے دی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے  پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں   آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپین ممالک کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے جبکہ پروازیں بھی معمول کے مطابق ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفرا نے یورپین حکام سے مسلسل رابطہ بھی کیا جس کے بعد اسلام آبادتا لندن اور واپسی کی پروازوں پی کے785 اور پی کے 786 کو آپریٹ کی اجازت بھی مل گئی۔پاکستان انٹرنیشن لایئرلائن کے ترجمان عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپین ممالک سے دیگر پروازوں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازیں 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔یورپین ممالک اور برطانیہ نکی پابندی کے بعد پی آئی اے کے طیارے مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت ہوگی۔
مشروط اجازت

مزید :

صفحہ اول -