سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی،انڈیکس مزید 467.49پوائنٹس بڑھ گیا،سونا 700روپے تولہ مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید467.49پوائنٹس کے اضافے سے 34889.41پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ64.02فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79ارب15کروڑ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت 41.07فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34925پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 34900کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس467.49پوائنٹس کے اضافے سے34889.41پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس259.50پوائنٹس کے اضافے سے 15121.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس299.13پوائنٹس کے اضافے سے24959.44پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ114میں کمی اور22میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب29ارب70کروڑ72لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب8ارب85کروڑ72لاکھ روپے ہو گیا۔بدھ کو31کروڑ50لاکھ39ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جومنگل کے مقابلے میں 9کروڑ17لاکھ26ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت75روپے کے اضافے سے 7100روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت61.21روپے کے اضافے سے 877.39روپے ہو گئی جبکہ38.75روپے کے کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 6696.25روپے اورہینو پاک موٹرزکے حصص23روپے کی کمی سے 350روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،ہم نیٹ ورک،ٹی آر جی پاکستان،میپل لیف، ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران،ورلڈ کال ٹیلی کام،جے ایس بینک،فوجی فوڈزاور ایگری ٹیک لمیٹیڈ کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12ڈالرکے اضافے سے1782ڈالرہوگئی جس کے زیر اثرملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 90ہزار192روپے ہوگئی واضح رہے کہ سونے کی مزکورہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔بینک تعطیل کے باعث بدھ کو انٹر بینک کرنسیوں کی لین دین بند رہااور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے،سعودی ریال 20پیسے،یوے ای درہم کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوبینک تعطیل کے باعث کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.80روپے اور قیمت فروخت168.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید203روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت205روپے سے بڑھ کر207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت 44.20روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.85روپے سے بڑھ کر45.10روپے اور قیمت فروخت45.25روپے سے بڑھ کر45.60روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ