60سے 90روز میں ملک میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی:فواد چوہدری

60سے 90روز میں ملک میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی:فواد چوہدری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 60 سے 90 روز میں پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی،ہم کووڈ میٹریل کی 100 ملین کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں وینٹینکیٹرز آنے سے اس میں اضافہ ہوگا،چین سے آنے والے سامان میں کوالٹی کے مسائل تھے، ہمارا کام انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ہوگا،پی سی آر کی بنیاد پر نسٹ کی کٹ کو منظوری مل گئی ہے جوآج سے کمرشل بنیادوں ہر بننا شروع ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10 وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این آر ٹی سی نے تیار کیا ہے،وزیر اعظم لاہور سے واپسی پر وہ پیج این ڈی ایم اے کے حوالے کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹرز کیلئے تین اور ادارے اپنی مینوفیکچرنگ شروع کر رہے ہیں،300 انجینئرز کے والینٹئیرز کا گروپ ہے جسے وزارت کا بھی تعاون حاصل ہے وہ ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز چلانے کیلئے ٹریننگ دیں گے،300 وینٹی لیٹرز ہسپتالوں میں پڑے تھے اْن کو چلانے کی ٹریننگ اسی گروپ کی طرف سے دی گئی، انہوں نے کہاکہ پی پی ایز ہم پاکستان میں خود بنا رہے ہیں،فیصل آباد ٹیکسٹائل یونیٹورسٹی کو اس حوالے سے خودمختار کر دیاہے،سرجیکل ماسک کے کم از کم 15 ٹیسٹ ہیں جو ہونے چاہیں،این 95 ماسک بھی ہم پاکستان میں بنانا شروع ہوگئے ہیں جس کے 18 ٹیسٹ ہیں،پی ایس کیو سی اب اس کو یورپی اور امریکن سٹینڈرڈ کے ساتھ بھی جوڑ رہا ہے،کووڈ سے متعلق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے دیگر وزارتوں سے مل کر ایک ویب بنائی تھی،اب ہم نجی سیکٹر کو بھی دعوت دت رہے ہیں وہ آئیں بنائیں اور بیچیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -