اعصاب پر سوار ہونیوالی آن لائن گیم ”پب جی“ پرعارضی پابندی عائد

 اعصاب پر سوار ہونیوالی آن لائن گیم ”پب جی“ پرعارضی پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے "پب جی"گیم پرعارضی طور پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے آن لائن گیم پب جی  کے خلاف متعدد شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی اے کو پب جی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں جن کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور شکایت کرنے والوں کی سماعت کے بعد اس معاملے کا فیصلہ کریں۔ اس سلسلے میں، 9 جولائی کو سماعت کی جارہی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ آن لائن گیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے آرا کی طلبی کا بھی فیصلہ کیا۔
گیم پابندی

مزید :

صفحہ اول -