سٹاک ایکسچینج حملہ،دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف

سٹاک ایکسچینج حملہ،دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں ہی موجود تھا جب کہ 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے تھے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں موجود ایک دہشتگرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ حملے کی پلاننگ مکمل کی اور حملہ آور 4 روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہواہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان کے شہر قندھار سے بھی دہشت گردوں کو ہدایت ملتی رہی ہیں۔
 ہدایات کا انکشاف

مزید :

صفحہ اول -