ٹائیگر فورس کیلئے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری

   ٹائیگر فورس کیلئے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے لیے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا۔عثمان ڈار نے کہا کہ ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔ کورونا سے متاثرہ ہاٹ سپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی۔ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔

ٹائیگرفورس

مزید :

صفحہ اول -