چین کا توانائی کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ

چین کا توانائی کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چین نے توانائی کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا ہے۔پاور ڈویژن سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم عمر ایوب سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری توانائی منصوبوں بارے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چین نے پاکستان میں مزید توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سی پیک کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے ہر ہونیوالا معاہدہ  بڑی کامیابی ہے،پاکستان پاک چین تعلقات میں مزید نئی وسعتوں کا خواہاں ہے۔اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے کوہالہ پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے متعلق معاہدے پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی،سی پیک توانائی توانائی منصوبے نیشنل گرڈ کو قابل قدر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -