امریکہ کی 25ریاستوں میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ،صورتحال انتہائی تشویشناک

  امریکہ کی 25ریاستوں میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ،صورتحال انتہائی تشویشناک

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں کورونا وبا نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لیے۔ 25سے زائد ریاستوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، ماہرین صحت نے صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق امریکہ کی25سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، فلوریڈا، ٹیکساس اور ایری زونا میں صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دے دی گئی ہے۔امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے بھی شرکت کی، ایف ڈی اے، سی ڈی سی کے افسران بھی سماعت میں شریک تھے۔ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ایک لاکھ کیسز روزآنہ آنے پر حیرت نہیں ہو گی،نہوں نے واضح طور کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہم درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔ یہی صورتحال رہی تو امریکا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، عوام نے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کیا توصورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے رکن کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے نتائج پریشان کن ہوں گے، امریکا میں اس وقت تک یومیہ40ہزار کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فاؤچی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے پورے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اموات کے حوالے سے پریشان کن اعداد سامنے آسکتے ہیں، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہننا انتہائی اہم ہے۔

امریکہ کورونا

مزید :

صفحہ اول -