پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 

پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت 2008 کے ایک معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں،پاکستان نے 54 سویلین اور 270 ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے 265سویلین اور 97 ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر پاکستانیوں قیدیوں تک رسائی فراھم کرے، پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ فوری طور پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے جن کی شہریت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

قیدیوں کی فہرستیں 

مزید :

صفحہ اول -