دنیابھارتی دہشتگرد فوج کے بڑھتے ظلم پر خاموشی توڑ دے،مشعال ملک

  دنیابھارتی دہشتگرد فوج کے بڑھتے ظلم پر خاموشی توڑ دے،مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسیرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی پولیس اور فوج کے بڑھتے ظلم پر خاموش توڑنی ہو گی۔سوپور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں آئے روز خوفناک اور ہولناک واقعات ہو رہے ہیں، بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 سالہ بزرگ کو نواسے کے سامنے شہید کر دیا گیا، بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
خاموشی توڑے

مزید :

صفحہ اول -