مقبوضہ کشمیر میں 60سالہ بزرگ کو گولیاں مار کر شہید کرنا ظلم‘شہبازشریف

  مقبوضہ کشمیر میں 60سالہ بزرگ کو گولیاں مار کر شہید کرنا ظلم‘شہبازشریف

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 60برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنا ظلم ہے۔ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ یورپی یونین، امریکہ اور اوآئی سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداکے دجات بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -