چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،سردار مسعود

چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،سردار مسعود

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے، وہ بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ٹی وی انٹرویومیں خطے کی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی تھا۔ بھارت نے غیر قانونی اقدام کے بعد جعلی نقشے جاری کئے۔ نقشے میں لداخ کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ لداخ اور کشمیر کا معاملہ متنازعہ ہے۔ چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے۔ جنگیں مشینں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ چینی فوج کی نسبت بھارتی فوج کمزور ہے۔ بھارتی فوج کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔

سردار مسعود

مزید :

صفحہ اول -