آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے

  

دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے جبکہ بورڈ میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر اتفاق ہوا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے لیے چیئرمین رہے ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جو کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی حکام کے مطابق بورڈ کی جانب سے الیکشن کے طریقہ کار کی منظوری آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

ششانک منوہر

مزید :

صفحہ اول -