دورہ انگلینڈ، کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں: مصباح الحق
ووسٹرشائر(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریاں جاری ہیں کھلاڑی پریکٹس سیشن میں شرکت کررہے ہیں گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔کوچنگ سٹاف مصباح الحق،وقار یونس،یونس خان اور مشتا ق احمد نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے۔نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بھی بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ جیت کاعزم لیکر انگلینڈ آئے ہیں اور پوری ٹیم میزبان ملک کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور امید ہے کہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی جبکہ کھلاڑی میدان میں دوبارہ آنے پر بہت خوش ہیں اس موقع پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں اور یہ سیریز پاکستان کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔