قومی فٹبالرز کے تحفظات سننے کے لیے آن لائن سیشن کھلاڑیوں نے انفرا اسٹرکچر، مالی معاملات سمیت دیگر امورپر رائے کا اظہار کیا

      قومی فٹبالرز کے تحفظات سننے کے لیے آن لائن سیشن کھلاڑیوں نے انفرا ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی فٹبالرز کے تحفظات سننے کے لیے آن لائن سیشن منعقد کیا جس میں کھلاڑیوں نے انفرا اسٹرکچر، مالی معاملات اور لیگ کے طریقہ کار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان نے پاکستان کی مَردوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں فٹبال معاملات پر ان کے تحفظات اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر بات کی گئی۔

پی ایف ایف ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے انفرا اسٹرکچر، پروفیشنل ازم کی کمی، مالی مشکلات اور باقاعدہ لیگ کے نہ ہونے کا شکوہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان کلیم اللہ نے قومی فٹبالرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجویز بھی دی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -