آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس آج شروع ہو گا

آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس آج شروع ہو گا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس آج شروع ہو گا۔ کورس میں ملک بھر سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کوچز حصہ لیں گے۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہے گا اور چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ پر لیکچرز دیں گے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے گذشتہ ماہ جون مرد اور خواتین کے پانچ آن لائن کورسز منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو کورسز منعقد ہوچکے ہیں اور لیکن تین کورس ہونے باقی ہیں۔

لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔سابق اولمپئن قمر ابراہیم نے قومی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا، جس میں انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے گْر بتائے۔قمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سکلز بہترین ہیں، فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔لاہور میں قمر ابراہیم کے لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید، معاون کوچز سمیر حسین اور وسیم احمد نے بھی شرکت کی۔

آن لائن کراٹے کاتاٹورنامنٹ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے انٹرڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ججز کمیشن کے رکن اور قومی کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کلب اور اکیڈمیز کی سطح پر مقابلے منعقد ہوئے۔

جس میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اب انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں اس کے بعد انٹر ڈویژنل مقابلے کھیلے جائیں گے، آخر میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن بین الصوبائی ای کراٹے کاتا ٹورنامنٹ کے مقابلے ہونگے ان مقابلوں میں اسلام آباد سمیت ہر صوبے سے دو، دو مرد اور دو، دو خواتین کھلاڑی میں شرکت کریں گے۔

گیند کاتھگوکسے چکانے پر پابندی،فاسٹ تھ باؤلر ز کو مشکلات درپیش ہونگی: رامیز راجہ لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلاش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر بابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا، اسے وکٹ گرانے اور اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں دشواریاں پیش ائیں گی، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے، بولنگ شعبے میں حارث رؤف کا انتخاب بہترین ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کے لیے آسان نہیں ہوگا۔

کیوں کہ وہ غیرتجربہ کار ہیں، اور حریف ٹیم کے بولرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔رمیز راجہ نے اظہر علی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -