اسلام آبادہائیکورٹ، فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

اسلام آبادہائیکورٹ، فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کیلئے متفرق ...

  

اسلام آباد(آ ن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر جہانگیر جدون نے پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست جمع کرائی جس میں کہاگیاہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے، فیصل واڈا کیخلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020 کو ہوئی،فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے اور ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا، فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،جنوری 2020 کے بعد سے کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکا،عوام کے بنیادی حقوق کے باعث کیس پر عدالت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے،انصاف کیلئے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے،عدالت نے نااہلی درخواست پر فیصل واڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے،نااہلی درخواست پر فیصلے تک فیصل واڈا کو بطور وفاقی وزیر کام سے روکنے کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری ہو چکے،فیصل واڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا۔

فیصل واڈا

مزید :

صفحہ آخر -