ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا

ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا، اماراتی ائیرلائن نے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا، مسافروں کیلئے ایمرٹس سے منظورہ شدہ لیب سے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کروانا لازمی قرار۔ گلف نیوز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے معطل کی گئی پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ایمرٹس ائیرلائن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایمرٹس ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ ایمرٹس ائیرلائن پاکستان کے 3 شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ جبکہ ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سے سفر کرنے کے خواہش مند افراد پر لازم کیا ہے کہ چغتائی لیب سے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کروایا جائے۔

ایمرٹس ائیرلائن

مزید :

صفحہ آخر -