داعش کی مالی معاونت کیلئے سمگل کی جانے والی غیر قانونی دوا کی کھیپ پکڑی گئی

داعش کی مالی معاونت کیلئے سمگل کی جانے والی غیر قانونی دوا کی کھیپ پکڑی گئی

  

سیلرنو (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں پولیس نے اسمگل شدہ ایک ارب یورو مالیت کی قوت بخش ادویات قبضے میں لے لی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'کیپٹاگون ' نامی قوت بخش دوا کی یہ نقل مبینہ طور پر شام میں تیار کی گئی ہیں تاکہ اس کی فروخت سے داعش کی مالی مدد کی جاسکے۔حکام کے مطابق ایک ارب یورو مالیت کی کیپٹاگون نامی دوا کے فارمولے سے تیار کی گئیں کروڑوں گولیاں سیلرنو کی بندرگاہ میں کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان گولیوں کا وزن تقریباً 14 ٹن ہے جو کہ کاغذ کے ڈرمز اور پہیوں کے سامان کے ساتھ چھپائی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق اتنی بھاری مقدار میں اسمگل شدہ غیر قانونی دواؤں کا ایک وقت میں پکڑے جانا ایک عالمی ریکارڈ ہے، اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کہیں ان کا تعلق اٹلی کے مقامی مافیا سے تو نہیں۔

داعش

مزید :

صفحہ آخر -