فنانس بل 2020کا نفاذ،خیبرپختونخوا میں 200چھوٹے کاروبار پرٹیکسز کا خاتمہ

  فنانس بل 2020کا نفاذ،خیبرپختونخوا میں 200چھوٹے کاروبار پرٹیکسز کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آئی این پی) مالی سال 21-2020 کا آغاز ہونے پریکم جولائی سے فنانس بل 2020 کا نفاذ کردیا گیا ۔ خیبر پختونخوا فنانس بل 2020 کے مطابق محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے تقریبا ً200 کے لگ بھگ چھوٹے کاروبار (ایس ایم ایز) پر سے ٹیکسز کاخاتمہ کر دیا،رجسٹریشن کا ذمہ دار بزنس کی بجائے محکمہ کو قراردیا ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت بہت سے چھوٹے کاروبار اور افراد پر مشتمل متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ختم کیا گیا ہے جس سے ٹیکسوں کا دہرا پن ختم ہوگا۔فنانس بل 2020 کے مطابق صوبے کے تمام ہوٹلوں اور 18سے زائد پروفیشنلز ہر ہوٹل پرٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کا خاتمہ کیا گیاہے تاہم اس کے لیے انھیں اپنے کاروبار کو کیپرا کے پاس رجسٹر کرانا ہوگا، تمام طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور سروسز پر ٹیکس جبکہ انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی ختم کیا گیا ہے۔ صوبے میں اب گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے دوبارہ رجسٹریشن بنا کسی فیس کے ہوگی جبکہ دیگر صوبوں سے این او سی لینے کی شرط بھی ختم ہوگئی ہے،شہری غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس کے لوکیشن فیکٹر میں کمی کی گئی ہے اور بروقت ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان کو 35 فیصد تک مزید رعایت ملے گی۔نئے فنانس بل کے مطابق 27 مختلف کیٹگریز میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح طور پر کمی کی گئی ہے اور جو ریسٹورنٹس اپنے پاس پوائنٹ آف سیلز سافٹ ویئر لگائیں گے ان کے لیے ٹیکس کی شرح 8 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے فنانس بل کے مطابق وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کو سہارا دینے کے لیے منصوبے کو مد نظررکھتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری پرائمری،سیکنڈری سکولوں اور پروفیشنل آرٹ کالجوں میں فیس پر مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔پیشہ ورانہ ٹیکس کی وہ کیٹگریز جنھیں کیپرا کے پاس رجسٹریشن کی صورت میں ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیا ہے ان میں امپورٹ وایکسپورٹ لائسنس ہولڈرز،کسٹم کلیئر نگ ایجنٹس،ٹریویل ایجنٹس،ریسٹورنٹس وگیسٹ ہاؤسز،پروفیشنل کیٹررز، شادی ہالز ولان، ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں،ڈاکٹر،ڈائگناسٹک اینڈ تھراپٹیک سنٹرز،کنٹریکٹرز سپلائرز،پٹرول،ڈیزل،سی این جی سٹیشنز،تمام اسٹیبلشمنٹس بشمول ویڈیو شاپس پراپرٹی ڈیلرز،کارڈیلرز اور نیٹ کیفے،چارٹرڈ اکائنٹنٹس جن کی اپنی آڈٹ پریکٹس ہو،سروسز اسٹیشنز،ٹرانسپورٹرز،سٹاک ایکسچینج ممبران،منی چینجرز،ہیلتھ سنٹر وجیمنازیم اور کیبل آپریٹرز شامل ہیں۔
فنانس بل

مزید :

صفحہ آخر -