تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ،از سر نو رجسٹریشن ہوگی،محکمہ داخلہ پنجاب

تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ،از سر نو رجسٹریشن ہوگی،محکمہ داخلہ پنجاب

  

لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر کے از سر نو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے نیا آن لائن سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔ تمام این جی اوز کو محکمہ انڈسٹریز اور دیگر اداروں میں از سر نو رجسٹریشن کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے این جی اوز کی رجسٹریشن چیریٹی کمیشن کے تحت کرنے کی منظوری دی ہے جس کا محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

این جی اوز

مزید :

صفحہ آخر -