خیبرپختونخوا میں ابتک 1لاکھ 45ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،اجمل وزیر

  خیبرپختونخوا میں ابتک 1لاکھ 45ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،اجمل وزیر

  

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے صوبے میں ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں،کورونا کے تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد اس ماہ کے آخر تک دس ہزار تک ہوجائے گی، سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں 29جون تک 1لاکھ 45ہزار 958 کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔کورونا کمپلیکس میں بستروں کی تعداد 205سے بڑھا کر جلد ہی 500کردی جائے گی،کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے متعین کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ گزشہ ماہ کے 28 دنوں میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ایس او پیز بارے میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 5لاکھ 48ہزار 759. کارروائیاں کی گئیں۔ عوام میں احساس ذمہ داری ہونا چاہیے کہ اس کڑے وقت میں انھیں بھی با شعور شہری کا کردار ادا کرنا ہے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -