کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

  کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو ...

  

راولپنڈی (این این آئی) کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کوآرمی چیف کا تعریف پیغام بھی پہنچایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں کہاکہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او کراچی کا دورہ کیا، کورکمانڈرکراچی کااستقبال آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرنے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کو آرمی چیف کاتعریف پیغام بھی پہنچایا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرنے یادگارشہدا پر حاضری دی، فاتحہ اورپھول چڑھائے جبکہ اہلکاروں اورشہداکیلواحقین میں تعریف اسنادتقسیم کیں۔

خراج تحسین

مزید :

صفحہ آخر -