148ارب 59کروڑ سے زائد امدادی رقم مستحقین میں تقسیم ہوچکی:ثانیہ نشتر

  148ارب 59کروڑ سے زائد امدادی رقم مستحقین میں تقسیم ہوچکی:ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک 1کروڑ 22 لاکھ77 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے اور یہ امدادی رقم 148 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 148 ارب 59 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اسی طرح بلوچستان میں 6 لاکھ22 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 56 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم ہوئی جبکہ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 78 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم ہوئی ہے۔ پنجاب میں 54 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 23 کروڑ روپے امدادی رقم تقسیم کی گئی اور سندھ میں 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -