عثمان بزدار کا لاہور کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

عثمان بزدار کا لاہور کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ ایسے واقعات کے ذمہ دار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ہراساں کئے جانے والی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -