اداکارہ مسکان اقبال دو نئے پراجیکٹس میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مسکان اقبال نے کورونا کے باعث شوبز سرگرمیاں محدود کردی تھیں مگر اب دوبارہ متحرک ہوتے ہوئے ٹی وی ریکارڈنگز، کمرشل سمیت پراجیکٹس میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔مسکان اقبال نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے زیرتکمیل پراجیکٹس مکمل کروانے کے بعد احتیاطی طور پرگھر تک محدود کرلیا تھا مگر اب دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ چند روز قبل معروف برانڈ کے لئے فوٹو شوٹ کروایا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جاوید یوسف نے دو ویڈیوز اور ایک ویب سیریل کے لئے سائن کیا ہے۔ جن کی ریکارڈنگ ماہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ شائقین کو میری اداکاری ان میں بہت پسند آئے گی میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔