اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کے خلاف،پرویز الٰہی

اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کے خلاف،پرویز الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔اپنے ویڈیو بیان سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا۔ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔ا نہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی،اپنے دور میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔

پرویز الہٰی

مزید :

صفحہ آخر -