”دل دل پاکستان“ کے خالق نثار ناسک کی پہلی برسی آج ہوگی

”دل دل پاکستان“ کے خالق نثار ناسک کی پہلی برسی آج ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ملی نغمے ”دل دل پاکستان“ کے خالق،شاعر اور ادیب نثار ناسک کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔دل دل پاکستان کو پاکستان کادوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ گیت جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کردیا۔نثار ناسک اردو، پنجابی کے شاعر اور لکھاری تھے۔ ان کی معروف کتابوں میں ”چھوٹی سمت کا مسافر“ اور ”دل دل پاکستان“ کا قابل ذکر ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔وہ دوجولائی کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

انہیں ان کے آبائی علاقے ڈھوک رتہ میں سپردخاک کیاگیا۔

مزید :

کلچر -