چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تسلسل کیساتھ بجلی کی فراہمی پر تاریخ رقم

  چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تسلسل کیساتھ بجلی کی فراہمی پر تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن شاہد ریاض خان نے کہاہے کہ چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 4نے ایک سال تسلسل سے بجلی کی فراہمی کی تاریخ رقم کردی، سی فور نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کیا۔ترجمان نے کہا کہ پلانٹ نے ایک سال مسلسل آپریشنل ہونے کا سنگ میل عبور کیا ہے، سی فور پاور پلانٹ 340میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قائم بجلی کے حصول کے دیگر ذرائع میں سے کسی بھی پاور پلانٹ نے اب تک یہ سنگ میل عبور نہیں کیا۔ چشمہ کے مقام پر 4نیو کلیئر پاور پلانٹس سے 1330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے۔
تاریخ رقم

مزید :

صفحہ آخر -