ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،پریسہ
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ پریسہ راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو استحکام دینے میں ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروڈیوسر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے فلمی رائٹر ز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ محدود سوچ ر کھنے کی بنا پرفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلمیں ناکامی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں سے تجربہ اور اعتماد ملا جواب فلموں میں کام آرہا ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔