الحمرا آرٹس کونسل، ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین برطرف

الحمرا آرٹس کونسل، ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا آرٹس کونسل میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا جس پر ملازمین نے زبردست احتجاج کیا ہے۔ملازمین میں نائب قاصد. مالی خاکروب ہیلپر آور سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھنے والے 29 ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور لاہور آرٹس کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری نوکریاں بحال کی جائیں۔برطرف ہونے والے ملازمین کا کہنا ہے ادارے کے اس عمل سے ہمارے گھروں کے چولہے بند ہوجائیں گے۔
اور ہمارے بچے بھوکے مریں گے۔ہمیں ایک سازش کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ہماری واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

کلچر -