چیئرمین سینیٹ کا گوادر میں کورونا کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس

چیئرمین سینیٹ کا گوادر میں کورونا کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع گوادر میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کا فقدان ہے،گوادر سے بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وبا ء مقامی لوگوں میں پھیلنے کی اطلاعات مل رہی ہیں،یہ صورتحال توجہ طلب ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم اور ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -