تامل ناڈو، پاورپلانٹ میں دھماکہ،6 بھارتی شہری ہلاک،16 زخمی

  تامل ناڈو، پاورپلانٹ میں دھماکہ،6 بھارتی شہری ہلاک،16 زخمی

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے پاورپلانٹ میں دھماکے سے کم ازکم 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دومہینوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پاورپلانٹ کے پانچویں یونٹ میں دھماکا ہوا اور اس وقت مزدور پلانٹ کو دوبارہ فعال کررہے تھے۔این ایل سی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور دیگر 16 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں چنئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی عمریں 25 سال سے 42 سال کے درمیان ہیں اور ان میں کنٹرکٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ متعدد زخمی 40 فیصد جھلس چکے ہیں۔

تامل ناڈو دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -