گلوکار خاور ملک کے سونگ ”پنڈی اے“کی مقبولیت
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار خاور ملک کے سونگ ''پنڈی اے'' نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر لی سوشل میڈیا پر گانا دیکھنے والوں کی تعداد 80لاکھ سے زیادہ ہوگئی خاور ملک بطور سنگر میوزک ڈائریکٹر کمپوزر میوزک ٹریک ”غم“،”انتظار“ اور”فانی“سمیت دیگر تیار کرچکے جبکہ کچھ ویڈیو کو بنانے میں مصروف ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار خاور ملک نے کہا کہ پیشے کے اعتبار سے میں ڈاکٹر ہوں میوزک کا شوق بچپن سے تھا مختلف میوزک انسٹرومنٹ کو چلانا میوزک پروڈکشن کو سیکھا جبکہ بطور ویڈیو ڈائریکٹر مختلف پروجیکٹس میں حصہ لے رہا ہوں۔
ویڈیو سونگ”پنڈی اے“پاکستان پہلا ہپ ہاپ سونگ ہے جس کو لاکھوں افراد نے پسند کیا اس ویڈیو میں پنڈی شہر کے دیگر گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر اور ویڈیو ڈائریکٹر کے طور پر بھی مختلف پروجیکٹس میں حصہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ جبکہ نیا میوزک البم”غم“پر کام جاری ہے جسکے کچھ ٹریک کو ریلیز کردیا ہے جو خصوصی سوچ پر مبنی ہے جسے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران میں تین میوزیکل سنگل ریلیز کرچکا ہوں۔