کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،غیر اخلاقی و غیر اسلامی الفاظ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)اخبارات، ٹی وی چینلز اور سرکاری ذرائع ابلاغ پر ”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“ کے الفاظ کے استعمال کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم علی خان اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار سلمان ادریس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اخبارات، ٹی وی چینلز اور سرکاری ذرائع ابلاغ میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اللہ کے فیصلوں کے خلاف کوئی بھی نہیں لڑ سکتا۔ ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ میں کورونا وائرس سے لڑنے جیسے الفاظ کا استعمال غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین کے تحت اسلامی اقدار کی ترویج کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے لڑنے جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
چیلنج