عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ نے پاکستان بار کونسل کا ترمیمی بل معطل کردیا

  عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ نے پاکستان بار کونسل کا ترمیمی بل معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس امیر بھٹی نے پاکستان لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل رولز 1976 میں ترمیم کے ذریعے نوجوان وکلا کے ووٹ کے حق پر قدغن لگانے کے خلاف دائرپٹیشن پرپاکستان بار کونسل کا ترمیمی بل معطل کردیاہے حمیرچیمہ ایڈووکیٹ سمیت دیگرنوجوان وکلا نے حسیب شکور پراچہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں پاکستان بار کونسل رولزکی سیکشن 175Kمیں ترمیم کرکے نوجوان وکلا کو 2سال تک ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کوچیلنج کیا تھارٹ میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ یہ امتیازی سلوک ہے وکلا قوانین کو چیلنج کرسکتے ہیں اداروں کی رہنمائی کرسکتے ہیں لیکن ان کو اپنے لیڈر چننے کا اختیار نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر عدالت نے پٹیشن میں فریق بنائے گئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کو طلب کیا تھا لیکن طلبی کے باوجودوہ گزشتہ روز عدالت میں پیش نہ ہو سکے اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نوجوان وکلا کے پاس لائسنس ہونے کے بعد ووٹ کا حق محفوظ تھا جس میں پاکستان بار کونسل نے ترمیم کی حالانکہ پاکستان بار کونسل کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ بل میں ترمیم کر سکے۔
ترمیمی بل

مزید :

صفحہ آخر -