ویزا پابندی کیخلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنتھیا رچی سے جواب طلب

ویزا پابندی کیخلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنتھیا رچی سے جواب طلب

  

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت داخلہ سے تین جولائی تک جواب طلب کرلیا عدالت نے متفرق درخواستوں کو بھی سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی مرکزی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی پی پی پی راولپنڈی کے راہنما چودھری افتخار نے تنویر اختر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنتھیا سے متعلق کیس میں مزید حقائق علم میں آئے ہیں جنہیں عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں غیر ملکیوں کو پاکستان داخلے کیلئے ویزا جاری کرنے کے قوانین نہایت واضح ہیں ویزے پر پاکستان داخل ہونے والوں کو اپنی رہائش، قیام اور کام کی تفصیل بتانا ہوتی ہے جبکہ وزٹ، سٹڈی، ڈپلومیٹک، آفیشل، ملٹری اور ٹرانزٹ ویزہ لینے والوں کو یہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں ویزا میں بتائی گئی جگہ کے علاوہ قیام کرنا یا رہائش اختیار کرنا ویزا شرائط کی خلاف ورزی ہوئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -