لاہور ہائیکورٹ کا 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پربھٹہ مالک کی قید سے 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم دے دیاہے۔مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم نے درخواست گزار نیلم بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دروان سماعت بیلف نے 14 مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا،درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھاکہ فیصل آباد کے بھٹہ مالک جبری مشقت لے رہا ہے،بھٹہ مالک بھٹہ مزدوران کواجرات بھی نہیں دیتا ہے بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور رشتے داروں سمیت تمام مزدوروں سے زبردستی مزدوری کرواتا ہے،قانون کے مطابق بھٹہ مالک غیرقانونی کام کروا رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بھٹہ مالک کی قید سے تمام مزدوروں کو بازیاب کروایاجائے،ئے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے درخواست گزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزدر رہا

مزید :

صفحہ آخر -