سرکاری سکیم کے عازمین حج آج سے رقوم واپس لے سکیں گے

  سرکاری سکیم کے عازمین حج آج سے رقوم واپس لے سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2020ء کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے آج سے اپنے متعلقہ بینکوں سے اپنی رقوم واپس لے سکیں گے درخواست گزار کا بنک میں اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست اور رقم جمع کرانے کی اصل رسید کے ساتھ بینک جانا ضروری ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ایک لاکھ 5ہزار افراد کو رقوم کی واپسی کے لئے ایس ایم ایس کرنا شروع کر دیئے۔ متعلقہ بینک بند ہونے کی صورت میں اسی بینک کی دوسری برانچ سے رقوم واپس لی جا سکیں گی وزارت مذہبی امور نے رقوم کی واپسی کے حوالے سے رہنمائی اور مشکل کے لئے فون نمبر0519208465، 0519205696، 0519216980-82 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
رقوم واپسی

مزید :

صفحہ آخر -