حرم شریف میں ایس او پیز کی پابندی کیساتھ طواف شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حرم شریف میں پہلے اور دوسرے فلور پر ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف شروع کرنے کا فیصلہ،40فیصد افراد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے حرم شریف گراؤنڈ فلور پر طواف معطل رہے گا۔ حجراسود اور غلاف کعبہ چومنے پر بھی پابندی رہے گی حرم شریف مکہ مکرمہ میں عمرہ کی اجازت دیئے جانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں سماجی فاصلوں کے ساتھ پہلے اور دوسرے فلورپر طواف شروع ہوگا حرم کے دروازوں کو کھولنے کی بجائے پہلے اور دوسرے فلور کے لئے سیڑھیوں کے استعمال کی تجویز زیر غور ہے۔
طواف