وفاقی کابینہ کے اجلاس باعث کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کے اجلاس باعث کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے اجلاس ملتوی

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس باعث کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے اجلاس ملتوی دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اب آج جمعرات ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ تک ملتوی کیا گیا،کابینہ اجلاس کی وجہ سے دونوں کمیٹیوں کے طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیئے گئے،نجکاری کمیٹی میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری سے معلق فیصلہ متوقع تھا،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اثاثوں کی نجکاری ایجنڈے میں شامل تھی،ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں یوریا کھاد کی دستیابی پر غور ہونا تھا،آر ایل این جی کی سیل پرائس کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری متوقع تھی

اجلاس ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -