ایرانی شہر تہران کے کلینک میں زور دار دھماکہ،13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  ایرانی شہر تہران کے کلینک میں زور دار دھماکہ،13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  

تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا ایک کلینک میں ہوا جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا اور علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تہران کے نائب گورنر حامد رضا نے کہا کہ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

ایران دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -