اسلام آباد ہائی کورٹ،ویزہ قواعد کی خلاف ورزی پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ،ویزہ قواعد کی خلاف ورزی پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویزہ قواعد کی خلاف ورزی پرامریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنتھیا رچی کے خلاف پی پی پی راولپنڈی کے رہ نما چوہدری افتخار کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل تنویر اختر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ سنتھیارچی سے متعلق کیس میں مزید حقائق علم میں آئے ہیں جنہیں عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،امریکی خاتون بغیر ویزہ کے ملک میں قیام پذیر ہے۔ عدالت نے متفرق درخواست کو سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی مرکزی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کے ساتھ وزارت داخلہ سے تین جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -