بحریہ ٹاؤن کراچی میں میگا شاپنگ مال اورگلو پارک بنانے کا اعلان
کراچی(سٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن کراچی میں میگا شاپنگ مال اور دبئی گارڈن پارک کی طرز پرگلو پارک بنانے کا اعلان کر دیا گیاہے۔یہ ایک پریمیئم شاپنگ مال ہوگاجہاں ہر قسم کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز موجود ہونگے ہر طرح کی تفریح کے لیے گیمزایریاء،میوزک ایریاء اور کھانے کے مشہور نیشنل اور انٹر نیشنل ریسٹورنٹ اور کیفے بھی اس میں شامل ہیں۔دبئی میں گلو گارڈن کی طرز پر بنایا گیا یہ پاکستان کا پہلا گلو پارک ہے جو اسلام آبادکے بعد کراچی میں بھی بننے جا رہا ہے یہ شاپنگ مال اور پارک بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور گردو نواح کے لوگوں کے لیے ایک دلچسپ تفریحی مقام ہوگا اور کراچی کے لوگوں کے لیے سیاحت کا مرکز بنے گا۔ یہ روشنیوں سے جگمگاتہ ایک خوبصورت پارک ہے جہاں بہت سے سمندری جانور اور سمندری پودوں کے روشن شاہکار پرکشش مقامات پر رکھے جائیں گے۔ سمندری کچھوا،سمندری گھوڑے،مچھلیاں اور مختلف قسم کے سمندری پودے شامل ہیں۔جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گے اوراس پارک کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیں گے۔بحریہ ٹا ؤن کراچی میں عالمی معیار کی دلچسپی اور تقریح کے مراکز موجود ہیں جو تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ ہر معیاری تفریح بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے لوگوں کو فراہم کر رہا ہے جس میں قابلِ ذکر بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، ڈینزو، کارنیول، بحریہ ایڈوینچر لینڈ تھیم پارک،آئفل ٹاور شامل ہیں اور بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گییہ تمام مراکز پاکستان کی سیاحتی اور تقریحی صنعت کی ترقی میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔