ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ، 750کلو ناقص گوشت ضبط،2دکانیں سیل

ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ، 750کلو ناقص گوشت ضبط،2دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجی لینس ٹیموں نے ٹولٹین مارکیٹ میں کارروائی کرکے بیمارمرغیوں کی موجودگی پر 2شاپس سیل،6کو بھاری جرمانے،7کو اصلاحی نوٹسز جاری کر کے ایک ہزار750کلومضر صحت ناقص گوشت ضبط کر لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پرٹیسٹ کیے جس میں گوشت مضر صحت پایا گیا ۔ مارکیٹ میں موجود کولڈ سٹورز،چکن شاپس اور سٹالز کی مکمل چیکنگ کی گئی،مضر صحت ناقص گوشت کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے بھجوا دیا گیا۔ڈی جی عرفان میمن نے کہا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں اورپہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں اور جہاں کہیں بھی کوئی غلط چیزفروخت ہوتی نظر آئے تو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے