ایریگیشن فیڈریشن کا اشیاء خوردونوش،ادویات قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

  ایریگیشن فیڈریشن کا اشیاء خوردونوش،ادویات قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس چوہدری خوشی محمد کھوکھرکی زیر صدارت بختیار لیبر ہال میں ہواجس میں ملحقہ یونینوں کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسوں میں اضافہ کرنے، آٹا، چینی، تیل، ادویات کی مہنگائی کے خلاف لیبر ہال کے باہر پُر زور احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیاکہ بجٹ پر نظر ثانی کرکے مہنگائی الاؤنسوں کو بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے نئے پے سکیل مرتب کئے جائیں، اجلاس سے خورشید احمد جنرل سیکرٹری ورکرز کنفیڈریشن،چوہدری خوشی محمد کھو کھر صدرفیڈریشن،سید صلاح الدین ایوبی سیکرٹری جنرل پنجا ب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین، حاجی ریاض احمد،رانا محمد جمیل،میاں محمد رشید ڈویلپمنٹ زون،،لئیق اصغر،رحمت علی قریشی ڈیرہ غازی خان زون و دیگر نے شرکت کی۔

، شبیر خان،محمد جمیل خان بہاولپور زون،ممتاز شاہ فیصل آباد،ارشد گجر فیصل آباد زون،اسلم نواز ملتان زون،راجہ نوید، کوثر حسین، شبیر احمد اسلام آباد،راجہ قیصر،میاں عبدالرازق گجر، مہر مختار سرگودھا زون،صغیر احمد،اسرائیل خان لاہور زون، ملک بشیر احمد رحیم یار خاں، میاں لیاقت ریسرچ زون، وحید احمد فلڈ زون اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -