مذہبی اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،اعجاز عالم

مذہبی اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے مذہبی اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا چناؤ بھی ایک اہم اقدام ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے محکمہ انسانی حقوق ایک چیلنج سمجھ کر آگے بڑھا رہا ہے۔ تاہم اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ایک بہترین ٹیم ورک کی ضرورت درکار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور کیتھیڈرل چرچ کے وزٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے چرچ میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تسلی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر بشپ آف لاہور عرفان جمیل اور پادری شاہد معراج بھی موجود تھے۔بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے صوبائی وزیر کو کورونا وائرس کو شکست دینے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر کودوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ سیاحت کے فروغ کے لئے گرجا گھروں کو شامل کرنے کے بعد محکمہ انسانی حقوق کی زیر نگرانی تمام امور بخوبی سر انجام دیئے جا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیاحت کے فروغ میں لاہور کیتھیڈرل چرچ ایک منفرد مقام حاصل کر سکے گا۔