ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا دورہ پریس کلب،صحافیوں کے ساتھ ملاقات

ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا دورہ پریس کلب،صحافیوں کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری اور نائب صدر قذافی بٹ نے معززمہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا۔ باہمی ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ کروناوباء کے باعث معیشت کی تباہی کے باعث عوام کی بدحالی اور حکومتی اقدامات اور سیاسی پارٹیوں کے کردار پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر حالات کو خراب کرنے اور بین الاقوامی سطح پر ریاست کو ناکام ثابت کرنے کے لئے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ معززمہمان نے لاہور پریس کلب کی شعبہ صحافت میں کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے صحافیوں کا بہترین ادارہ قراردیتے ہوئے اس کی مزید ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -