ثریا عظیم کورونا یونٹ میں مریضوں کو تمام سہولیات دے رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم کورونا یونٹ میں مریضوں کو تمام سہولیات دے رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا کیئر یونٹ میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ شہر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں سے کم نرخوں پر ثریاعظیم ہسپتال میں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں کووڈ 19 اب تک کیے اقدامات کے حوالے سے صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد کی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ پریس بریفنگ میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، پروفیسر فیض احمد فیضی، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، اویس سرور اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

۔صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ثریاعظیم ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب، آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور آئسولیشن سنٹر جدید ترین سہولیات سے کیساتھ کام کررہا ہے اورالخدمت ٖٹیسٹنگ لیب میں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ تمام لبیارٹریوں کی نسبت کم ترین قیمت صرف 5 ہزار روپے میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم ہسپتال سو فیصد ویلفیئر کا ادارہ ہے جس میں مستحق اور نادار مریضوں کا مفت علاج کررہے ہیں۔ ہسپتال میں گانئی ڈیپارٹمنٹ میں 75 لاکھ سے زائد اخراجات سے جدید سہولیات کا اضافہ کیا جارہاہے گائنی سینٹر کو شہر سستا جدید ترین سنٹر بنائیں گے جبکہ ہسپتال میں جدید ڈائلیسز سنٹر کا آغاز ہوچکا ہےززز

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -