پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی،پرویز ملک

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، نالائق اور نا اہل حکمرانوں ے عوام کو مزید تنگ کرنے کے لئے پیٹرول کا مصنوعی بحران کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سرکاری خزانے کی بجائے مافیاز کو فائدہ پہنچایا،عوام سلیکٹڈ حکمرانوں کی نالائقیوں سے واقف ہو چکے ہیں،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، نالائقوں سے تین سالوں میں ایک میٹرو بس نہیں بن سکی نہ ہی اس کی تکمیل کی تاریخ دے سکی،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں۔نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے دفر میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بادشاہت میں کہیں کوئی سستی اشیانظر نہیں آرہی ہیں، تین ماہ سے زائد عرصہ سے پنجاب کا کوئی وزیر لاک ڈاؤن میں قید عوام کے درمیان نہیں پہنچ سکا،حکومتی لوگ بے عزتی اور ذلت کے خوف سے عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔